ہر شخص کہہ رہا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
دعویٰ مِرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
ہم آ کے تیرے شہر سے واپس نی جائیں گے
یہ فیصلہ کیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
سجدہ کروں کہ نقشِ قدم چومتی رہوں
گھر کعبہ بن گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
سجدہ کروں گی تجھ کو تو کافر کہیں گے لوگ
یہ کون سوچتا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
کہتے تھے تجھ کو لوگ مسیحا مگر یہاں
اک شخص مر گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
ہر وقت کھوئی کوئی سے رہتی ہے اب حنا
کیا حال ہو گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
حنا تیموری
No comments:
Post a Comment