رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
تم محبت سے میرا من گوندھتے
میں روشنائی سے
اپنی تنہائی نہ گوندھتی
تنہائی گوندھتے گوندھتے
میں روٹی پکانا
بھول گئی ہوں
کیا عورت ایسی ہوتی ہے؟
حیرت کے دکھ کو
کیسے سہلاؤں؟
من کے تسمے کستی ہوں
سفر میرا خواب نہیں
گھر کا دروازہ بند پڑا ہے
شبنم عشائی
No comments:
Post a Comment