Friday, 9 April 2021

غم سہیں یا خوشی کو پیار کریں

 غم سہیں یا خوشی کو پیار کریں

کون سی چیز اختیار کریں

ہم بہ قید قفس چمن سے دور

کیسے اندازۂ بہار کریں

فصلِ گُل آ گئی ہے اہلِ جنوں

پھر گریباں کو تار تار کریں

کالی کالی گھٹا میں چھائی ہیں

آئیے ذکرِ زلفِ یار کریں

دل دیا ہے تو ان کے قدموں پر

زندگانی کو بھی نثار کریں

جس میں شامل ہوں سب رئیس و غریب

ایسی محفل کو با وقار کریں

انجمن تب کہیں جب انجم کو

آپ اپنا شریک کار کریں


انجم صدیقی

No comments:

Post a Comment