فلمی گیت
دل اپنا اور پریت پرائی کس نے ہے یہ ریت بنائی
آندھی میں اک دیپ جلایا اور پانی میں آگ لگائی
دل اپنا
ہے درد ایسا کہ سہنا ہے مشکل دنیا والوں سے کہنا ہے مشکل
گھِر کے آیا ہے طوفان ایسا بچ کے ساحل سے رہنا ہے مشکل
آندھی میں اک دیپ جلایا اور پانی میں آگ لگائی
دل اپنا
دل کو سنبھالا نہ دامن بچایا پھیلی جب آگ تب ہوش آیا
غم کے مارے پکاریں کسے ہم ہم سے بچھڑا ہمارا ہی سایہ
دل اپنا اور پریت پرائی کس نے ہے یہ ریت بنائی
آندھی میں اک دیپ جلایا اور پانی میں آگ لگائی
دل اپنا
دل اپنا اور پریت پرائی کس نے ہے یہ ریت بنائی
آندھی میں اک دیپ جلایا اور پانی میں آگ لگائی
شیلندر
(شنکر داس کیسری لال)
No comments:
Post a Comment