فلمی گیت
لے کر حسین شام تیری یاد آ گئی
یہ شام تیرے نام تیری یاد آ گئی
لے کر حسین شام تیری یاد آ گئی
ہر کوئی جانتا تھا مجھے تیرے نام سے
پوچھا کسی نے نام
یہ شام تیرے نام تیری یاد آ گئی
ملتے رہے جہاں جہاں مل کر جدا ہوئے
یاد آیا وہ مقام
یہ شام تیرے نام تیری یاد آ گئی
لے کر حسین شام تیری یاد آ گئی
جب بھی کسی غزل نے محبت کے ساز پر
چھیڑی غزل پیام
یہ شام تیرے نام تیری یاد آ گئی
لے کر حسین شام تیری یاد آ گئی
پیام سعیدی
No comments:
Post a Comment