فلمی گیت
راز کی بات کہہ گیا چہرہ
بن گیا دل کا آئینہ چہرہ
راز کی بات کہہ گیا چہرہ
آج کا دن حسین گزرے گا
صبح دیکھا ہے آپ کا چہرہ
بن گیا دل کا آئینہ چہرہ
آپ گھر کر گئے ہیں آنکھوں میں
کیسے دیکھیں گے دوسرا چہرہ
بن گیا دل کا آئینہ چہرہ
راز کی بات کہہ گیا چہرہ
دل کے خاموش تار چھیڑ گیا
گنگناتا یہ بولتا چہرہ
بن گیا دل کا آئینہ چہرہ
راز کی بات کہہ گیا چہرہ
پیام سعیدی
No comments:
Post a Comment