Saturday, 5 September 2020

میں خوش نصیب ہوں مجھ کو کسی کا پیار ملا

فلمی گیت

میں خوش نصیب ہوں مجھ کو کسی کا پیار ملا
بڑا حسین مِرے دل کا رازدار ملا
میں خوش نصیب ہوں 

ہے دل میں پیار زباں چپ جھکی جھکی نظریں
عجب ادا سے کوئی آج پہلی بار ملا
میں خوش نصیب ہوں

کسی کو پا کے میرے دل کا حال مت پوچھو
کہ جیسے سارے زمانے پہ اختیار ملا
میں خوش نصیب ہوں 

کسی نے پورے کیے آج پیار کے وعدے
میری وفا کا صلہ مجھ کو شاندار ملا
میں خوش نصیب ہوں 

میرے چمن کا ہر ایک پھول مسکرانے لگا
وہ کیا ملے کہ مجھے موسمِ بہار ملا
میں خوش نصیب ہوں 

اسد بھوپالی

No comments:

Post a Comment