عارفانہ کلام نعتیہ کلام
مِرے دل میں یونہی تڑپ رہے، مِری آنکھ میں یونہی نم رہے
مِری ہر نگارشِ شوق پر اے کریم تیرا کرم رہے
میں لکھوں جو نعت حضورؐ کی دلِ مضطرب کے سرور کی
کبھی چشم ناز بلند ہو، کبھی سر نیاز سے خم رہے
مِری سانس سانس مہک اٹھے مجھے روشنی سی دکھائی دے
یہ یقین ہے جو میں مر گیا تو کہیں گے سب یہ ملائکہ
یہ ہے شاعرِ شاؐہِ دو سرا ذرا اس کا پاس، بھرم رہے
یہ دعا ہے آس حضورؐ کا کبھی دل سے پیار نہ ہو جدا
مِری زندگی کی جبین پر، سدا انؐ کا نام رقم رہے
سعادت حسن آس
No comments:
Post a Comment