Sunday, 10 January 2021

گزر رہی ہے مگر خاصے اضطراب کے ساتھ

 گزر رہی ہے مگر خاصے اضطراب کے ساتھ

خیال بھی نظر آنے لگے ہیں خواب کے ساتھ

تلاش میں ہوں کسی کھردرے کنارے کی

نباہ اب نہیں ہوتا حباب و آب کے ساتھ

شبِ فراق ہے سدھارتھ کی طرح گم سم

حواس بھی ہوئے رخصت ترے حجاب کے ساتھ

تعلقات کا تنقید سے ہے یارانہ

کسی کا ذکر کرے کون احتساب کے ساتھ

جڑی ہوئی ہے ہر اک شخص کی فضیل یہاں

غرض کسی نہ کسی صاحب نصاب کے ساتھ


فضیل جعفری

No comments:

Post a Comment