رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
جب کوئی بھی کمی نہیں ہوتی
زندگی، زندگی نہیں ہوتی
آپ سے دوستی نہیں نہ سہی
آپ سے دشمنی نہیں ہوتی
آپ بچھڑے تو پھر یقین آیا
کوئی شے آخری نہیں ہوتی
میرے سینے کا حال ایسا ہے
جس طرح بانسری نہیں ہوتی
فائق ترابی
No comments:
Post a Comment