چاند ستارے، پھول پرندے، شام سویرا ایک طرف
ساری دنیا اس کا چربہ، اس کا چہرہ ایک طرف
وہ لڑ کر بھی سو جائے تو اس کا ماتھا چوموں میں
اس سے محبت ایک طرف اس سے جھگڑا ایک طرف
جس شئے پر وہ انگلی رکھ دے اس کو وہ دِلوانی ہے
اس کی خوشیاں سب سے اول سستا منہگا ایک طرف
زخموں پر مرہم لگواؤ لیکن اس کے ہاتھوں سے
چارہ سازی ایک طرف اس کا چھُونا ایک طرف
ورون آنند
No comments:
Post a Comment