ہم ایک ہوا میں سانس لے سکتے ہیں
بھاگ کر آزاد ہونے کے لیے
ہم گھڑی کی سوئیوں کو
روک سکتے ہیں
ایک دوسرے میں ٹھہرنے کے لیے
تم میرے سمندر میں اترو
گہرائی کا جائزہ لو
اور اپنے جسم پر
میری لہریں محسوس کرو
میں سمندر ہو کر بھی
تمہاری بانہوں میں ڈوب سکتا ہوں
میرا سکون تلاش کرنے میں
میری مدد کرو
وسیم تاشف
No comments:
Post a Comment