Tuesday, 6 April 2021

تم سے کوئی منزل کا نہیں رشتہ سفر کا ہے میرا

 تم سے کوئی

منزل کا نہیں

رشتہ سفر کا ہے میرا

یہ ضروری تو نہیں

ساتھ چلا بھی جائے

تم سے مِلا بھی جائے

عشق دیدار کا محتاج نہیں ہوتا

ایک احساس کا رشتہ ہے یہ

خوشبو کی طرح

دیکھنے، چھُونے سے عاری

کسی جادو کی طرح

صرف آواز ہی کافی ہے محبت کے لیے

اور سب کچھ اضافی ہے محبت کے لیے


سلیم فوز 

No comments:

Post a Comment