Sunday, 8 March 2026

یاد آ کر ہجر میں تڑپا گئی اچھا ہوا

 یاد آ کر ہجر میں تڑپا گئی اچھا ہُوا

یہ بھی آنی تھی مصیبت آ گئی اچھا ہوا

جور پر ان کو، ہمیں اپنی وفا پر ناز تھا

بات بڑھ کر امتحاں تک آ گئی اچھا ہوا

دل کو ہم تسکین کیا دیتے وہ کس کی مانتا

وہ نظر خود اس کو کچھ سمجھا گئی اچھا ہوا

پھُول بن کر بھی نہ مِل سکتی تھی عمرِ جاوِداں

بِن کِھلے دل کی کلی مُرجھا گئی اچھا ہوا

چار تنکوں کے سِوا کچھ آشیانے میں نہ تھا

برق اب کُنجِ قفس تک آ گئی اچھا ہوا

ہر خوشی کے ساتھ وابستہ تھے رنج و فکر بھی

جلد ان سے زندگی اُکتا گئی اچھا ہوا

ترکِ دنیا ہے شفا اپنا مقامِ زندگی

چار دن دنیا ہمیں بہلا گئی اچھا ہوا


شفا دہلوی

پریم لال

No comments:

Post a Comment