محبت میں آیا ہے تنہا ابھی رنگ
بدلنے لگی ہے مگر زندگی رنگ
بہاروں کے آنچل میں خوشبو چھپی ہے
گلوں کی صبا میں بھرے ہیں سبھی رنگ
تمہارے بِنا سب ادھورے ہیں جاناں
جو بھولے سے بچپن میں پکڑی تھی تتلی
سرورِ وفا میں بھی اترا وہی رنگ
نہ جانے کہاں سے برستی ہے بارش
سجاتی ہے تیرے اگر دلبری رنگ
ملے اندرا میرا پیغام ان کو
لیے ہے مکمل مِری شاعری رنگ
اندرا ورما
No comments:
Post a Comment