فلمی گیت
رازِ دل ان سے چھپایا نہ گیا
پیار کی آگ کچھ ایسی بھڑکی
ایک شعلہ بھی دبایا نہ گیا
رازِ دل ان سے چھپایا نہ گیا
پہلے پہلے تو مجھے وہ سمجھ بھی نہ سکے
آنکھ سے آنکھ کئی بار ملی
دل سے دل پھر بھی ملایا نہ گیا
پیار کی آگ کچھ ایسی بھڑکی
رازِ دل ان سے چھپایا نہ گیا
آنکھ ملتے ہی جھکی، بات ہونٹوں پہ رکی
بے رخی پیار بنی، جیت بھی ہار بنی
کر گئی کام محبت کی نظر
ان سے دامن بھی بچایا نہ گیا
پیار کی آگ کچھ ایسی بھڑکی
رازِ دل ان سے چھپایا نہ گیا
اسد بھوپالی
No comments:
Post a Comment