فلمی گیت
تُو پیار کا ساگر ہے تیری اک بوند کے پیاسے ہم
لوٹا جو دیا تُو نے چلے جائیں گے جہاں سے ہم
تو پیار کا ساگر ہے تیری اک بوند کے پیاسے ہم
تو پیار کا ساگر ہے
گھائل من کا پاگل پنچھی اڑنے کو بے قرار
اب تُو ہی اسے سمجھا، راہ بھولے تھے کہاں سے ہم
تو پیار کا ساگر ہے تیری اک بوند کے پیاسے ہم
تو پیار کا ساگر ہے
اِدھر جھوم کے گاۓ زندگی اُدھر ہے موت کھڑی
کوئی کیا جانے کہاں ہے سیما؟ الجھن آن پڑی
کانوں میں ذرا کہہ دے کہ آئیں کون دِشا سے ہم
تو پیار کا ساگر ہے تیری اک بوند کے پیاسے ہم
تو پیار کا ساگر ہے
شیلندر
(شنکر داس کیسری لال)
(شنکر داس کیسری لال)
No comments:
Post a Comment