ہر اک بات پر کہنے لگتے ہو یارا بڑا مسئلہ ہے
سنو منزلیں خوبصورت ہیں بس راستہ مسئلہ ہے
کہا جب مِرا مسئلہ ہے کہ آپ اچھے لگنے لگے ہیں
"وہ کہنے لگے؛ "آپ کا مسئلہ آپ کا مسئلہ ہے
محبت مکمل نہ ہونا بڑا مسئلہ ہے یقیناً
غزل کا مکمل نہ ہونا بھی اپنی جگہ مسئلہ ہے
میں ہر روز لڑ کر نکلتا ہوں واپس نہ آنے کی خاطر
مگر اس کا کھڑکی سے روتے ہوئے دیکھنا مسئلہ ہے
سبھی مسٔلے حل طلب ہیں مگر بھوک پہلے ہے احسن
محبت تو انساں کا اپنا بنایا ہوا مسئلہ ہے
احسن سلیمان
No comments:
Post a Comment