Thursday, 7 January 2021

میرے مولا تری دنیا کا عجب ضابطہ ہے

 میرے مولا تِری دنیا کا عجب ضابطہ ہے

جسے پُوجو وہی کمبخت گَلا کاٹتا ہے

تیری قسمت کہ تِرے سنگ چلی ہے دنیا

میری قسمت کہ مِرے سنگ فقط راستہ ہے

کوئی پوچھے تو میں کہتا ہوں خفا ہے مجھ سے

زندگی، چیخ کے کہتی ہے، نہیں، رابطہ ہے

دُکھ تو یہ ہے کہ تِرے بعد کسی سمت چلوں

کوئی کہتا ہِی نہیں ہے، یہ غلط راستہ ہے


طٰہٰ ابراہیم

No comments:

Post a Comment