Thursday, 25 March 2021

بہت دشوار ہوتا ہے کسی کو الوداع کہنا

خلش


چلو مانا، کہ آساں ہے کسی کو بھُول کر جینا

چلو مانا، کہ اچھا ہے کسی کے بِن میرا جانا

چلو مانا، کہ بہتر ہے اکیلا پن، اکیلا من

چلو مانا، کہ لوگوں کو نظر انداز ہے کرنا

چلو مانا، کہ ٹھیک ہی ہے کسی حد تک یہ دنیا بھی

مگر مجھ کو فقط اتنا بتا دے ناصح پھر بھی

کہ جب ہم چھوڑ کر ماضی کا سب کچھ بھُول جاتے ہیں

بہت آگے کو بڑھتے ہیں، بہت ہی دُور جاتے ہیں

چمن میں پھُول کھِلتے ہیں تو گُل بھی مسکراتے ہیں

گُزر جاتی ہے پھر خوشیوں میں اپنی زندگی پیہم

مگر جب بھی اچانک سے کبھی ہو سامنا اس کا

یا پھر یادوں کے کچھ اوراق بھی اپنے پلٹ جائیں

دریچے جو ہیں ماضی کے اگر وہ پھر سے کھُل جائیں

سبھی دیرینہ راستے بھی ہمیں پھر سے پکاریں تو

بہت دُشوار ہوتا ہے کسی کو الوداع کہنا

بہت دُشوار ہوتا ہے کسی کو الوداع کہنا


عقیل فاروق

No comments:

Post a Comment