Thursday, 18 March 2021

ٹوٹے ہیں ایسے خواب ہمارے زمین پر

 ٹوٹے ہیں ایسے خواب ہمارے زمین پر

گِرتے ہوں آسماں سے تارے زمین پر

ملتی ہے عاشقی کی سند اس جہان میں

بس خوار ہوئے عشق کے مارے زمین پر

آئے ہیں ایسے زلزلے کیا عرش پر کبھی؟

مرتے ہیں جن پہ لوگ بے چارے زمین پر

بھیجے گا اب وہاں سے وہی چارہ گر میرا

جس نے وہاں سے درد اُتارے زمین پر

کہتے ہیں عرش والے سے رشتہ بنا رہے

چھُوٹے ہیں جبکہ سارے سہارے زمین پر

مجھ کو دہؔر خوشی نہ میسر رہی کبھی

ملتے ہیں کب فلک کے کنارے زمین پر


دہر کاظمی

No comments:

Post a Comment