Friday, 19 March 2021

ایک بلائے آسمانی سب جہاں پہ چھا گئی

 ایک بلائے آسمانی سب جہاں پہ چھا گئی

چین سے ہو کے شروع اب وہ یہاں تک آ گئی

اس بلائے ناگہانی کو ڈرانا ہے ہمیں

اپنی ہمت حوصلہ اب آزمانا ہے ہمیں

ویسے تو گھر میں ہمیں یوں بیٹھنا آتا نہیں

گھومنا لگتا ہے اچھا، گھر تو کچھ بھاتا نہیں

لیکن پیارے دوستو! یہ بات میری مان لو

عزم و ہمت حوصلے کی ہے ضروت جان لو

کر لو کچھ ا حساس اپنا، اب خدا کا نام لو

گڑ گڑاؤ، روتے جاؤ، رب کا دامن تھام لو

یہ کرونا چیز کیا ہے دل میں جب ہم ٹھان لیں

فاصلہ رکھیں سماجی، احتیاطیں مان لیں

ہار جائے گا کرونا پھول پھر کھل جائیں گے

یہ جہاں ہو گا شگفتہ دل سے دل مل جائیں گے


شگفتہ شفیق

No comments:

Post a Comment