آنکھ وہ اس طرح سے بھائی مجھے
پار کرنی پڑے گی کھائی مجھے
میں فلک سے کلام کرنے لگا
اُس نے ایسی زباں سِکھائی مجھے
وہ کتابوں میں آ رہا تھا نظر
اچھی لگنے لگی پڑھائی مجھے
اُس سے جھگڑے کا فائدہ تو ہُوا
باندھنا آ گئی ہے ٹائی مجھے
اِک محبت اُدھار ہے مجھ پر
اور چُکانی ہے پائی پائی مجھے
وسیم تاشف
No comments:
Post a Comment