Thursday, 7 April 2022

ہجر کی مسافت میں دل تمہارے بن جاناں

 ہجر کی مسافت میں 

دل تمہارے بن جاناں 

بار بار گھبرا کر 

زندگی کے رستے سے 

دور دور ہو جائے 

جیسے کوئی دیوانہ 

وحشتوں کے گھیرے میں 

شہر کے گلی کوچے 

چھوڑ کر کسی بَن میں 

دوریوں سے ٹکرا کر 

چور چور ہو جائے 

 

فرحت عباس شاہ

No comments:

Post a Comment