Friday, 8 April 2022

جب کبھی وسوسے میں پڑتا ہے

 جب کبھی وسوسے میں پڑتا ہے

آدمی مسئلے میں پڑتا ہے

جب تعلق بحال کرنا ہے

پھر کیوں شکوے گلے میں پڑتا ہے

ہوتا جاتا ہے فیصلہ دشوار

جب کوئی مشورے میں پڑتا ہے

جانا پڑتا ہے اس لیے بھی ہمیں

ان کا گھر راستے میں پڑتا ہے

جب بھی کھودیں اسے کسی کیلئے

پاؤں اپنا گڑھے میں پڑتا ہے

ہاتھ بدلے تو لازمی اس سے

فرق پھر ذائقے میں پڑتا ہے

عکس دکھتا ہے اس کا چہرے پر

داغ جب آئینے میں پڑتا ہے


شازیہ نورین

No comments:

Post a Comment