Monday, 5 June 2023

نئی غزل نئے لہجے کی آبرو ہم تھے

 نئی غزل نئے لہجے کی آبرو ہم تھے

وہ ایک دور تھا موضوعِ گفتگو ہم تھے

کسی نے پچھلے پہر نیند سے جگایا ہمیں

جو آنکھ میچ کے دیکھا تو ہو بہو ہم تھے

تمہاری شمع ہدایت تو جل بجھی تھی مگر

تمام رات ہواؤں کے رو برو ہم تھے

تڑپ رہے تھے جبینِ نیاز میں سجدے

مگر وہ پاس سے گزرا تو بے وضو ہم تھے

کوئی نہیں تھا تمہارے سوا غالب

یہ اور بات ہے اختر کبھو کبھو ہم تھے


اختر جمال

No comments:

Post a Comment