فلمی گیت
زندگی دینے والے سن
تیری دنیا سے دل بھر گیا
میں یہاں جیتے جی مرگیا
زندگی دینے والے سن
رات کٹتی نہیں دن گزرتا نہیں
آنکھ ویران ہے دل پریشان ہے
غم کا سامان ہے
جیسے جادو کوئی کر گیا
زندگی دینے والے سن
بے خطا تُو نے مجھ سے خوشی چھین لی
زندہ رکھا مگر زندگی چھین لی
کر دیا دل کا خُوں چپ کہاں تک رہوں
صاف کیوں نہ کہوں
تُو خوشی سے میری ڈر گیا
زندگی دینے والے سن
تیری دنیا سے دل بھر گیا
زندگی دینے والے سن
شکیل بدایونی
زندگی چھین لی ۔۔۔یہاں چین لی لکھا ہے
ReplyDeleteساتھ ساتھ گانا سن رہا تھا اور لکھ بھی رہا تھا، یقیناً گانا سننے میں مست ہو گیا تھا اس لیے ٹائپو ہو گیا، تصحیح کے لیے شکریہ، درستگی کر دی گئی ہے۔
Deleteیہ طلعت محمود کا لکھا اور گایا ہوا ہے دمیان میں یہ شکیل بدایو کہاں سے آئے برادر؟
ReplyDeleteمحترم یہ شکیل بدایونی کا ہی لکھا ہوا گیت ہے، طلعت محمود نے گایا اور غلام محمد صاحب نے کمپوز کیا تھا۔ 1953 کی بنی فلم دل نادان کے اس گیت کے بارے میں یہی معلومات موجود ہیں۔
DeleteOK thanks
Delete