Saturday, 5 September 2020

زندگی دینے والے سن تیری دنیا سے دل بھر گیا

فلمی گیت

زندگی دینے والے سن 
تیری دنیا سے دل بھر گیا
میں یہاں جیتے جی مرگیا
زندگی دینے والے سن 

رات کٹتی نہیں دن گزرتا نہیں
زخم ایسا دیا ہے کہ بھرتا نہیں
آنکھ ویران ہے دل پریشان ہے
غم کا سامان ہے
جیسے جادو کوئی کر گیا
زندگی دینے والے سن 

بے خطا تُو نے مجھ سے خوشی چھین لی
زندہ رکھا مگر زندگی چھین لی
کر دیا دل کا خُوں چپ کہاں تک رہوں
صاف کیوں نہ کہوں
تُو خوشی سے میری ڈر گیا
زندگی دینے والے سن 
تیری دنیا سے دل بھر گیا
زندگی دینے والے سن 

شکیل بدایونی

5 comments:

  1. زندگی چھین لی ۔۔۔یہاں چین لی لکھا ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. ساتھ ساتھ گانا سن رہا تھا اور لکھ بھی رہا تھا، یقیناً گانا سننے میں مست ہو گیا تھا اس لیے ٹائپو ہو گیا، تصحیح کے لیے شکریہ، درستگی کر دی گئی ہے۔

      Delete
  2. یہ طلعت محمود کا لکھا اور گایا ہوا ہے دمیان میں یہ شکیل بدایو کہاں سے آئے برادر؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. محترم یہ شکیل بدایونی کا ہی لکھا ہوا گیت ہے، طلعت محمود نے گایا اور غلام محمد صاحب نے کمپوز کیا تھا۔ 1953 کی بنی فلم دل نادان کے اس گیت کے بارے میں یہی معلومات موجود ہیں۔

      Delete