رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
عدلِ دیر یاب
میری بد نصیب محبتو
میری ایک بات یہ جان لو
کبھی معتبر بھی جو ہو گئیں
اسی زندگی ہی میں تم اگر
تو یہ دیرپا خوشی مجھے
نئے غم سے کر دے گی آشنا
میں کہاں سے ڈھونڈ کے لاؤں گی
وہ خوشی برتنے کا ذوق و شوق
جسے وقت لے کے بھی جا چکا
شبنم شکیل
Great!!!!My childhood associations!!!!
Great!!!!
ReplyDeleteMy childhood associations!!!!