Tuesday, 6 October 2020

رنگ بے رنگ ہوں خوشبو کا بھروسہ جائے

 رنگ بے رنگ ہوں خوشبو کا بھروسہ جائے

میری آنکھوں سے جو دنیا تجھے دیکھا جائے

ہم نے جس راہ کو چھوڑا پھر اسے چھوڑ دیا

اب نہ جائیں گے ادھر، چاہے زمانہ جائے

میں نے مدت سے کوئی خواب نہیں دیکھا ہے

ہاتھ رکھ دے مِری آنکھوں پہ کہ نیند آ جائے

میں گناہوں کا طرفدار نہیں ہوں، پھر بھی

رات کو دن کی نگاہوں سے نہ دیکھا جائے

کچھ بڑی سوچوں میں یہ سوچیں بھی شامل ہیں وسیم

کس بہانے سے کوئی شہر جلایا جائے


وسیم بریلوی

No comments:

Post a Comment