رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
عشق
آدھی سانسوں کے ساتھ
آدھی زندگی جینے والے لوگ
مقبروں میں مجاوری تو کر سکتے ہیں
عشق نہیں
عشق کی آگ تاپنے کے لیے تو
پوری سانسوں کے ساتھ
زندگی بھر
ریگزاروں میں
ننگے پاؤں چلنا پڑتا ہے
نجمہ منصور
No comments:
Post a Comment