رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
گِدھ
ریاست کی میّت تعفّن زدہ ہے
یہ بہروپیے گِدھ
لہو کی مہک سے اُمڈتے چلے آ رہے ہیں
ازل سے یہ مُردار کھانے کے عادی
ابد تک یونہی استخواں نوچتے نوچتے
ایک دُوجے کے حصے پہ نظریں جمائے
منافق، ریاکار، بے حِس
زمانے پہ ہنستے چلے جا رہے ہیں
رخشندہ بتول
No comments:
Post a Comment