Wednesday, 6 January 2021

کڑوا سچ؛ تم ایک نصف سے جنمے ہو

 کڑوا سچ


تم کہتے ہو کہ نصف کبھی پورا نہیں ہو سکتا

ذرا آج تم غور سے دیکھو

میرے وجود کے ست رنگی پہلو کو

میں تو اک چھتنار پیڑ کی مانند

گھنا سایہ اور بھری شاخیں لیے

اپنی جگہ بھرپور ہوں

کہیں ماں ہوں، کہیں بہن

کہیں بیوی تو کہیں بیٹی

ملا کہیں دیوی کا درجہ

کہیں بنی بازار کی رونق

کبھی کسی مجنوں کی لیلیٰ

تم ہی کہتے ہو میرے پیروں تلے جنت ہے

کیا یہ ست رنگی شخصیت لے کر بھی میں ادھوری ہوں؟

نصف ہوں؟

اپنے آپ کو پورا کہنے والے تم کیسے پورے ہو سکتے ہو؟

جب کہ تم ایک نصف سے جنمے ہو


نکہت فاروق نظر

No comments:

Post a Comment