Saturday, 9 January 2021

درد کی جاگیر پر کیا شعر کہنا چاہیے

 درد کی جاگیر پر کیا شعر کہنا چاہیے

ہم کو طرزِِ میر پر کیا شعر کہنا چاہیے

درد مندی کےتقاضوں نے کِیا ہے پھر سوال

شعر کی تاثیر پر کیا شعر کہنا چاہیے

نغمۂ دار و رسن جب تک کوئی گاتا نہیں

حلقۂ زنجیر پر کیا شعر کہنا چاہیے

آج کے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے

وادئ کشمیر پر کیا شعر کہنا چاہیے

جو بشکلِ یادِ جاناں ہو گئے پیوستِ دل

ایسے ایسے تیر پر کیا شعر کہنا چاہیے

یہ کسی رنج و الم کے ترجماں سے پوچھیۓ

غم زدہ شبیرؑ پر کیا شعر کہنا چاہیے


مصداق اعظمی

No comments:

Post a Comment