Sunday, 10 January 2021

آسمان یاس پر کھویا ستارہ ڈھونڈنا

 آسمان یاس پر کھویا ستارہ ڈھونڈنا

ہے دل آزردہ کو چہرہ تمہارا ڈھونڈنا

بحر ہستی سے کہوں، اک پل ذرا اک پل ٹھہر

ایک آہستہ قدم ، بس ہے کنارہ ڈھونڈنا

اس غم دوراں کی تاریکی میں اے جان سحر

دل ہمارا کھو گیا ہے، دل ہمارا ڈھونڈنا

اجنبی چہروں کے پیچھے ہے چھپی رہ آتما

ان نظاروں سے ادھر ہے اک نظارہ ڈھونڈنا

اے شب غم چھوڑ دے دامن سرا ہے اب مجھے

نیند سے اٹھنا، وہ خوابیدہ شرارہ ڈھونڈنا

روح پر بھاری رہا بارِ حیات شرمسار

کارواں میں اب نہ تم ہم کو دوبارہ ڈھونڈنا

راہِ نو پر گامزن اے شہ سوار تیز رو

برگِ گورِ کہنہ میں اک استعارہ ڈھونڈنا

وہ تعلق تجھ سے ہے دل کو کہ اے مرگِ عزیز

راہ میں آنکھیں بچھا تیرا اشارہ ڈھونڈنا


تنویر انجم

No comments:

Post a Comment