Sunday, 10 January 2021

پیران جبہ و خدا سارا فساد ایک ہے

 پیرانِ جبہ و خدا سارا فساد ایک ہے

سب کا خدا الگ سہی سب کا مفاد ایک ہے

چاروں طرف ہیں مذہبی چاروں طرف ہیں نفرتیں

سب کی نماز ایک ہے، سب کا جہاد ایک ہے

طبعِ شعور و فکر کی زد پر رہا ہے اختیار

صدیوں سے شیخ و شاہ کو ہم سے عناد ایک ہے

روشن چراغ ہو یا دل، تاباں قلم ہو یا خرد

گردِ شبِ خیال سے ان کا تضاد ایک ہے

دہشت پسندگان سے وحشت پرستگان تک

شرحِ جنون بیسیوں، لیکن مراد ایک ہے


عاطف توقیر

No comments:

Post a Comment