یہ وقتِ کہرام میں
کون لایا ہے مجھ کو
میں تو دھنک کے رنگ میں
رنگ رہی تھی
یہ گُلالِ غم کی ہولی
کون کھیل گیا
نیلے آسمانوں میں
رنگ برنگی تتلیوں کے پر
کون قتل کر رہا ہے
سبزہ زاروں میں
کتر کے ریشم
ریت کون بچھا رہا ہے
دیوان خانوں میں
وہ جو بھی ہیں
ہیں تو گناہگاروں میں
شبنم عشائی
No comments:
Post a Comment