Saturday, 9 January 2021

میرے دوست یہ جوانی سراسر نقصان ہے

 میں نے راستے میں سارا دن کھو دیا


میرے دوست یہ جوانی سراسر نقصان ہے

میں نے راستے میں سارا دن کھو دیا

ہم کیوں پیدا ہوئے؟

ہم مر کیوں نہ گئے؟

ہمیں روز حساب کا انتظار کرنا چاہیے

اور میں نے راستے میں سارا دن کھو دیا

دنیا کا راستہ بے معنی طوفان ہے

میں نے ایک مشکل تقدیر کو دعوت دی

اور میں نے راستے میں سارا دن کھو دیا

باغ میں بہت سی بلبلیں داخل ہوئیں

اور پھر کھیلنے لگیں 

پھول گلشن سے رخصت ہو گئے

تاکہ وہ بلبلوں کے لیے راستہ بنا سکیں

اور میں نے راستے میں سارا دن کھو دیا

مہربانی کر کے یوم حساب پر میرا تحفظ کرنا

جہاں دوزخ کی آگ ہو گی

حبہ خاتون تمہیں پکارے گی

اور میں نے راستے میں سارا دن کھو دیا


حبہ خاتون


(کشمیری سے اردو زبان میں ترجمہ)

No comments:

Post a Comment