Wednesday, 6 January 2021

اجنبی ہم سفر نہیں ہوتے

 اجنبی ہم سفر نہیں ہوتے

خواہشوں کے بھی پَر نہیں ہوتے

دُور تک کیسے ساتھ جاؤ گے

رہنما سب خضر نہیں ہوتے  

دل کی آواز بنتے ہیں احساس

لفظ جب بے اثر نہیں ہوتے

رُت خزاں کی ہے زرد بے رنگی

بار آور  شجر نہیں ہوتے

سُرمئ ڈھلتی شاموں میں اکثر

لفظ بھی معتبر نہیں ہوتے


نادیہ عنبر لودھی

No comments:

Post a Comment