Sunday, 10 January 2021

کاغذی پیرہن؛ میں سوچتا ہوں کہ

 کاغذی پیرہن


میں سوچتا ہوں

کہ

ان کتابوں کے ہر ورق پر

یہ کیسی تحریر ہے کہ

جس کے حروف

لفظوں کی قتل گہ میں

معانی کی سر برہنہ شمشیر کے لیے منتظر کھڑے ہیں

یہ سادہ رو ہیں، کوئی انہیں

کاغذی سے اس پیرہن کے بدلے

حقیقتوں کا لباس دے دے

کوئی تو ان کو وجود بخشے


مختار شمیم


حرف حرف آئینہ

No comments:

Post a Comment