Thursday, 7 October 2021

مری قربتوں کی خاطر یوں ہی بے قرار ہوتا

 مِری قربتوں کی خاطر یوں ہی بے قرار ہوتا

جو مِری طرح اسے بھی کہیں مجھ سے پیار ہوتا

نہ وہ اس طرح بدلتے نہ نگاہ پھیر لیتے

جو نہ بے بسی کا میری انہیں اعتبار ہوتا

وہ کچھ ایسے ڈھلتا مجھ میں کہ غم اس کے میرے ہوتے

وہ جو سوگوار ہوتا تو میں اشک بار ہوتا

مجھے چین لینے دیتی کہاں انقلابی فطرت

نہ مصاحبوں میں ہوتا نہ میں شہ کا یار ہوتا

میں اسی کے نام کرتا یہ حیات موت سب کچھ

مجھے زندگی پہ آلوک اگر اختیار ہوتا


آلوک یادو

No comments:

Post a Comment