بہت زندگی سے پریشان ہیں ہم
کہ اپنی خطا پہ پشیمان ہیں ہم
ہمیں گفگتو کا سلیقہ نہیں ہے
نہ عابد نہ زاہد نہ سلطان ہیں ہم
محبت نہیں کی، مگر ہو گئی ہے
عجب دل لگی ہے کہ حیران ہیں ہم
حفاظت کبھی کی نہ اپنے وطن کی
فقط نام کے ہی نگہبان ہیں ہم
غلامی ہمیشہ ہمیں راس آئی
نہ آزاد حیواں نہ انسان ہیں ہم
نہ ایمان کامل، نہ احساس آغا
کہ بس نام کے ہی مسلمان ہیں ہم
آغا نیاز مگسی
No comments:
Post a Comment