Saturday, 16 April 2022

دلکش ہیں بہت یار ترے نام کے معنی

 دلکش ہیں بہت یار! تِرے نام کے معنی

پھر ایک نہیں چار ترے نام کے معنی

ان پڑھ کو بھی ہو جائے گی اردو سے محبت

بتلاؤں اگر یار! ترے نام کے معنی

تم سے ہے عقیدت، نہیں ہے اور غرض کچھ

مسجد ہوں یا دربار ترے نام کے معنی

جس وقت زبانیں بنیں اس وقت جو ہوتا

رکھ لیتا میں سنسار ترے نام کے معنی

کوئی بھی پڑھے اس کو لگے پھول سا چہرہ

حاسد کو لگیں خار ترے نام کے معنی

سالار اگر ہو نہ تو لشکر نہیں کچھ بھی

اردو میں ہے شہکار ترے نام کے معنی


نشاط عبیر

No comments:

Post a Comment