Friday, 8 April 2022

ہر ادا یوں ہے سزا ہو جیسے

 ہر ادا یوں ہے سزا ہو جیسے

یہ بھی اک ان کی ادا ہو جیسے

ان کا آنا بھی ہوا ہو جیسے

چور آنگن میں چھپا ہو جیسے

مجھ کو محفل میں بلاتا ہی نہیں

تُو مجھے بھول گیا ہو جیسے

عارض ایسے کہ چمن میں دو پھول

زلف ایسی کہ بلا ہو جیسے

ہیں خفا لفظ وفا پر وہ نصیر

بات کرنا بھی خطا ہو جیسے


سید نصیرالدین نصیر

No comments:

Post a Comment