Saturday, 3 June 2023

حقیقت سامنے آئے گی خوابوں کے حوالے سے

 حقیقت سامنے آئے گی خوابوں کے حوالے سے

یہاں دریا اُبلتے ہیں سرابوں کے حوالے سے

ہمارے بعد آوارہ بگُولے رقص کرتے ہیں

تمہیں اب کون چُھوتا ہے گُلابوں کے حوالے سے

سُلگتے ذہن کے سب راستے سیراب ہو جاتے

برس جاتا کوئی ہم پر سحابوں کے حوالے سے

ہماری صبح اپنی ہے، ہماری شام ہے اپنی

ہمارا نام مت لینا کتابوں کے حوالے سے

یہاں سے اپنے خوابوں کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں

بہت دن جی لیے اختر حسابوں کے حوالے سے


اختر جمال

No comments:

Post a Comment