Tuesday, 6 June 2023

جو وحدت کی تجلی جذب کرتی ہے زباں وہ ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت در مدحِ فاطمۃالزہراؑ


جو وحدت کی تجلی جذب کرتی ہے زباں وہ ہے

جہاں عصمت کے جملے ہیں ہماری داستاں وہ ہے

ہے کمتر عرش جس سے مرتبے میں یہ مکاں وہ ہے

ستارے ٹوٹ کر آئے جہاں یہ آستاں وہ ہے

جو قائل تیری عظمت کا ہے وہ قلبِ پیمبرﷺ ہے

جو تِری مدح کرتی ہے پیمبرﷺ کی زباں وہ ہے

تجلی خود بتا دیتی ہے نورِ خانۂ زہراؑ

نگاہیں اٹھ کے کہتی ہیں ستارہ ضوفشاں وہ ہے

یہ عظمت یہ بلندی یہ بزرگی فاطمہؑ زہراؑ

جہاں مریمؑ بھی آتی ہیں تمہارا آستاں وہ ہے

ملک کی آنکھوں کا سُرمہ جنوں کے قلب کی ٹھنڈک

شفا دیتی ہے ماتھر یہ گردِ کارواں وہ ہے


ماتھر لکھنوی

وشوناتھ پرشاد 

No comments:

Post a Comment