Friday, 9 June 2023

اس سیاست میں کمال کی ڈرامے بازی ہے

 اس سیاست میں کمال کی ڈرامے بازی ہے

صاحبِ اختیار جو کریں وہ قانون سازی ہے

یہ سب مفاد کے واسطے کیا کرتے ہیں

ہو بات مال کی پھر خوب غمازی ہے

عوام کی پرواہ نہیں مفاد بس اپنے ہیں

اس سیاست میں کمال کی ڈرامے بازی ہے

دو وقت کی روٹی کو ترسے ہیں غریب

غریب کی خدمت مگر سب کی بیان بازی ہے

انتخاب لڑو، پیسہ لگاؤ، اور پھر مال بناؤ

بس صرف تقاریر میں ہی خوب طنازی ہے

غریب لوگوں کی آہیں بھی لگیں گی، ڈرو

اس سیاست میں کمال کی ڈرامے بازی ہے

جینے دو لوگوں کو، اور باز رہو بس

لوگ جاگیں گے قدرت کی کارسازی ہے

اِک قانون تم بناؤ، اِک قانون قدرت کا

اس سیاست میں کمال کی ڈرامے بازی ہے

جیت کر کرتے ہو بد دیانتی کا بازار گرم

اس سیاست میں کمال کی ڈرامے بازی ہے

لوٹ کھسوٹ میں ایسے کھوئے کہ مرنا یاد نہیں

اس سیاست میں کمال کی ڈرامے بازی ہے

ابھی کچھ ہیں اِن میں ایمان والے

عدل میں پنہاں قدرت کی حسن سازی ہے

ڈرو خدارا جب لوگوں کا جمِ غفیر نکلے

اس سیاست میں کمال کی ڈرامے بازی ہے


محمد علی پاشا

No comments:

Post a Comment