Sunday, 4 June 2023

ہے رحمتوں کا امین پیارا نبی کے جیسا کوئی نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے رحمتوں کا امین پیارا، نبیؐ کے جیسا کوئی نہیں ہے

مِرا نبیﷺ ہے فلک کا تارہ نبیِ کے جیسا کوئی نہیں ہے

سب اپنے دل پر لیے مصائب جو دینِ حق کا سفر تھا باندھا

دلوں کا درماں، دلوں کا ماویٰ نبیؐ کے جیسا کوئی نہیں ہے

مثال قائم وہ کر گئے ہیں، جہان روشن وہ کر گئے ہیں

نبیؐ ہے میرا حکیم و دانا نبیؐ کے جیسا کوئی نہیں ہے

ہے امِ سلمیٰ کے سر پہ بوجھا، نبیؐ نے روکا ہے اپنا ناقہ

نبیؐ نے ڈھویا ہے بوجھ دوجا، نبیؐ کے جیسا کوئی نہیں ہے

حِرا سے نکلا وہ حکم لے کر، کیا ہے روشن یہ جگ ہمارا

زمانے بھر کا، وہ نورِ اعلیٰ، نبیِ کے جیسا کوئی نہیں ہے

عطائی لمحوں کا وہ محافظ، فقیری تہذیب کا جو وارث

ہے کالی کملی میں خود چھپایا، نبیؐ کے جیسا کوئی نہیں ہے

فدا ہیں انساں، فلک فدا ہے، فدا ہے تجھ پر خدائی ساری

ہے تیرا اخلاق خاص سارا، نبیؐ کے جیسا کوئی نہیں ہے

صبا سے کہہ دو؛ مدینہ جائے سلام میرا انہیں سنائے

سلامتی کی اداؤں والا، نبیؐ کے جیسا کوئی نہیں ہے


مہر افروز

No comments:

Post a Comment