عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
در مدحِ امیرالمومنینؑ مولا علیؑ
یوں کہو رازِ خدا دنیا نے پہچانا نہیں
لوگ کہتے ہی رہے کعبہ زچہ خانہ نہیں
اپنی اپنی معرفت ہے اپنی اپنی نظر
دو ہوئی دیوار لیکن در نے پہچانا نہیں
آ رہا ہے مرکز انوار سے نورِ علیؑ
دشمنوں سے کہہ دے کوئی آج ادھر آنا نہیں
کیوں نہ جانے گر رہے ہیں آج طاقوں سے صنم
کوئی سمجھائے کہ یہ کعبہ ہے بت خانہ نہیں
ماتھر لکھنوی
وشوناتھ پرشاد
No comments:
Post a Comment