Saturday, 3 June 2023

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت

سارے ناموں میں اک نامﷺ سوہنا بہت اور ہمارا بہت

اس کی شاخوں پہ آ کر زمانوں کے موسم بسیرا کریں

اک شجرؐ جس کے دامن کا سایا بہت اور گھنیرا بہت

ایک آہٹ کی تحویل میں ہیں اس زمیں آسماں کی حدیں

ایک آواز دیتی ہے پہرا بہت اور گہرا بہت

جس دِیےؐ کی توانائی ارض و سما کی حرارت بنی

اس دِیےؐ کا ہمیں بھی حوالہ بہت اور اجالا بہت

میری بینائی اور مِرے ذہن سے محو ہوتا نہیں

میں نے روئے محمدﷺ کو سوچا بہت اور چاہا بہت

میرے ہاتھوں اور ہونٹوں سے خوشبو جاتی نہیں

میں نے اسم محمدﷺ کو لکھا بہت اور چوما بہت


سلیم کوثر

No comments:

Post a Comment